’کئی اہم پی ٹی آئی رہنما غیرقانونی کان کنی میں ملوث‘، سونے کی کان کی تمام لیز ختم کرنے کا اعلان
صوبے سے تمام ٹھیکیداروں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی، سونے کی کان کنی کا نیا لائحہ عمل لا رہے ہیں، گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سونے کی کان کی تمام لیز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کوہاٹ واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کے بہتری کی طرف جائیں، ایمرجنسی کے نفاذ کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، ہمارے وسائل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، اسلام آباد میں مائن اینڈ منرلز کانفرنس کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کا ذخیرہ موجود ہے، تھرکول، ریکوڈیک سے اچھا معاہدہ خیبرپختونخوا میں کرینگے، خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں، کچھ لوگوں کے معدنیات کے خلاف پروپگنڈے سے صوبہ ترقی نہیں کر رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کشتیاں جلا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سزا اور جزا کا نظام ہوگا ، چاہے لوگ سیاسی یا غیر سیاسی ہوں، کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کانوں پر آپریشن جاری تھا، غیر قانونی قبضہ ختم کرنے والوں کیساتھ دہشت گرد ملے تھے، مافیہ اور دہشت گردوں کا Nexus تھا، غیر قانونی قبضہ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کوہاٹ واقعے میں غیر قانونی ایکسویٹر موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار ایکسویٹر، 1600 ڈمپر ، 200 ہیوی لوڈرز استعمال ہو رہے تھے، کان کنی میں 49 ہزار لوگ کام کر رہے تھے، 4.2 اراب روپے مہینے کے سونے کی کانوں سے لئے جا رہے تھے، کان کنی کے 80 فیصد پیسے افغانستان جا رہے تھے، کان کنی کا پیسہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب ملک اور صوبہ نظریہ ضرورت کے تحت نہیں چل سکتا، اب 13 سالہ والہ دور ختم ہوگیا، کوہاٹ واقعے میں سیاسی لوگ بھی ملوث تھے، سابق وزیر قانون آفتاب عالم بھی غیر قانونی کام کنی میں ملوث ہیں، شہریار آفریدی ، خرم زیشان ، امجد آفریدی بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں، غیر قانونی کان کنی، سابق وزیر اعلی سہیل آفریدی کے بھائی بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث نکلے، غیر قانونی کان کنی میں 12 سیاستدان ملوث ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کی تمام لیز ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، کے پی حکومت کا تمام لیزیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ہفتے کے اندر اندر صوبے سے تمام ٹھیکیداروں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایات کر دی گئی، ایک ہفتے بعد سونے کی کان کنی والے ٹھیکداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تین ہفتے کے اندر سونے کی کان کنی کا نیا لائحہ عمل لا رہے ہیں، سونے کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا، ایک مہینے میں 90 کلو غیر قانونی سونا نکالا جا رہا تھا۔
مشیر معدنیات نے کہا کہ پلیسر گولڈ، دریا کے بہاؤ کیساتھ آتا ہے، قدرت کی طرف سے پلیز گولڈ گلگت، دیگر اطراف سے دریاؤں میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 میں بلاک اے بل، بی ، تربیلہ 1.2 بلین کا۔ ٹھیکہ دیا گیا، اٹک کے قریب 1.3 بلین کا ٹھیکہ دیا گیا، کوہاٹ کا ٹھیکہ 1.11 بلین کا ٹھیکہ دیا گیا۔
