مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما کے مالی معاملات میں بڑے تضادات سامنے آگئے

ضیاء الرحمٰن کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اہلیہ کے والد سے 2022ء میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے نقد وصول کرنے کا اندراج ہوا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما ضیاء الرحمٰن کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اہم مالیاتی سوالات اور غیر معمولی تضادات سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ضیاء الرحمٰن کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اہلیہ کے والد سے 2022ء میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے نقد وصول کرنے کا اندراج، یہ رقم کس مد میں اور کس ذریعے سے حاصل ہوئی؟ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کیش کی وصولی کا بینکنگ ریکارڈ، تحریری معاہدہ یا قانونی دستاویز کہاں ہے؟
375 کنال وراثتی زرعی اراضی ظاہر کی گئی مگر اس کی مالیت مسلسل پانچ سال صفر درج رہی، کیا 375 کنال زمین کی کوئی مالی قدر نہیں؟ ڈی آئی خان میں دو کنال کے رہائشی گھر کی مالیت 2011ء سے 2025ء تک مسلسل 75 لاکھ 90 ہزار روپے ہی کیوں ظاہر کی گئی؟
ایک کنال 8 مرلہ رہائشی زمین کی مالیت بھی 2011-12 سے 2025ء تک صرف 72 ہزار روپے برقرار، اس غیر معمولی valuation کی بنیاد کیا ہے؟ میانوالی عیسیٰ خیل میں ساڑھے تین کنال سے زائد زرعی اراضی کی مالیت صرف ایک لاکھ 80 ہزار روپے ظاہر کرنے کی کیا بنیاد ہے؟
2025ء میں پراپرٹی ایڈوائزر کے کاروبار کا سرمایہ صرف پانچ لاکھ روپے جبکہ کاروباری آمدن 16 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی گئی، کاروبار کی نوعیت اور آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟ 2024ء میں 66 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد تنخواہ ڈپازٹ کا اندراج موجود ہے، یہ رقم کس ادارے سے، کس ملازمت کے عوض اور کس بینک اکاؤنٹ میں وصول ہوئی؟
عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ضیاء الرحمٰن کے ظاہر کردہ اثاثوں، آمدن، بینک بیلنس اور جائیدادوں کی مکمل دستاویزی تفصیلات کب سامنے آئیں گی؟

WhatsApp
Get Alert