فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت
خدیجہ شاہ نے 18 دسمبر 2023 کو درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی کی تین سال پرانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر 16 نومبر کو سماعت ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس خالد ابن عزیز کیس کی سماعت کریں گے۔
خدیجہ شاہ نے 18 دسمبر 2023 کو درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے مبینہ مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی شکایت پر تحقیقات شروع کی تھیں، درخواست گزار: ایف آئی اے کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، یہ ایف آئی آر نہیں بلکہ ازخود انکوائری ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف: انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے اور بغیر قانونی جواز کے شروع کی گئی، دسمبر 2023 میں ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کے خلاف کسی کارروائی سے روک دیا تھا۔
