کینسر کے خلاف بہترین غذائیں کونسی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینسر یا سرطان اب لاعلاج مرض تو نہیں رہا لیکن اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ہوتا ہے، البتہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جو کینسر سے بچاتی ہیں۔ گاجروں کو کھانا کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ کم کرتا ہے۔مثال کے طور پر 5 تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ گاجروں کو کھانے سے معدے کے کینسر کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
طبی تحقیق میں ثابت ہوچکا ہے کہ گریاں کھانے کی عادت اور کینسر کی مخصوص اقسام کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے، گریوں کی زیادہ مقدار کھانے سے کینسر سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل کا استعمال ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے،زیتون کے تیل کو صحت کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے اور متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا جو لوگ زیادہ مقدار میں زیتون کے تیل کو جزوبدن بناتے ہیں، ان میں بریسٹ اور نظام ہاضمہ کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
مالٹے، گریپ فروٹ، لیموں جیسے ترش پھلوں کا استعمال بھی کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد زیادہ مقدار میں ترش پھل کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں ہاضمے اور نظام تنفس کی اوپری نالی کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان پھلوں کا زیادہ استعمال لبلبلے کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ کو اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی بدولت کینسر کے خلاف تسلیم کیا جاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ کا ایک مربع ریڈ وائن کے گلاس سے دوگنا پولیفینول اور تقریبا long ایک کپ طویل عرصے سے بننے والی سبز چائے پر مشتمل ہوتا ہے۔ مطالعات نے یہ دکھایا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ بعض کینسر جیسے پھیپھڑوں کے کینسر کی نشوونما میں تاخیر کرتی ہے۔
ایک ریسرچ کے مطابق خوراک میں سبز ، سرخ ، نارنجی، پیلے اور جامنی رنگ کی چمکدار سبزیاں اور پھلوں کا استعمال ہمیں کینسر سے بچاتا ہے۔ایسی خوراک ہمارے جسم میں قدرتی دفاعی صلاحیت میں کافی اضافہ کرتی ہیں۔یہ جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ، بیماریوں سے لڑنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ٹماٹر میں کینسر کا مقابلہ کرنے والا ایک جزو جسے lycopene کہتے ہیں پایا جاتا ہے۔ یہ فری ریڈیکل اور کینسر کے خلیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کے اندر موجود وٹامن سی اُن خلیوں کو تباہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

13 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

20 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

27 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

32 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

37 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

44 mins ago