محسن نقوی کی ملاقات کے بعد صدر آصف زرداری کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن آمد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔


یاد رہے 12 اکتوبر کو وزداخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نوابشاہ میں صدر مملک آصف زرداری سے ملاقات کیلئے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت کرنے گئے ہیں۔
لیکن گزشتہ روز ترجمان ایوان صدر نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ترجمان ایوان صدر کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے لیکن صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔


یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بارہ اکتوبر کو صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے امور پر گفتگو کی گئی ۔
نواب شاہ میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ریفرنڈم کرالیں، عوام کہیں تو صوبے بنالیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، تمام جماعتیں نہایت اہم ہیں،کوئی بھی فیصلہ اختلاف سے نہیں ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert