شرمیلا فاروقی کے ٹریکٹر ریلی میں حکومت مخالف نعرے

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ٹریکٹر پر بیٹھ کر حکومت مخالف نعرے لگادیے۔شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساتھی پی پی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔


شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’گو نیازی گو‘ کے ساتھ ’ٹریکٹر ریلی ملیر‘ بھی لکھا ۔شرمیلا فاروقی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’مُک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی‘ جیسے نعرے لگا رہی ہیں۔