اگلے الیکشن سے پہلے ملک میں ایک نیا سیاسی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے، مظہرعباس


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن سے پہلے ملک میں ایک نیا سیاسی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے، نئے سیاسی نظام کے بارے میں سیاسی جماعتیں لاعلم اور کنفیوژن کا شکار ہیں، سیاسی جماعتوں کو سسٹم ری سیٹ کا پتا ہی نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ ساری جماعتیں کنفیوز اس لحاظ سے ہیں کہ ایک نیا سیاسی نظام تیار کیا جا رہا ہے جس کا سیاسی جماعتوں کو نہیں پتا۔
سیاسی جماعتوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ آخر یہ سسٹم ری سیٹ کرنا چیز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے صوبوں کے مسئلے پر ابھرنا تو ایک بہت سمپل سی چیز تھی۔ 18ویں ترمیم کی طرح ہال آف ہاؤس کی ایک کمیٹی بناتے اور اس معاملے پر مہینوں بحث کرتے۔
لوگوں کی رائے جانی جاتی، اور پارلیمنٹ کے اندر اس معاملے پر بحث کی جاتی۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور صدر بھی اس معاملے پر واضح نہیں ہیں۔
کل محسن نقوی صدر سے نواب شاہ میں ملتے ہیں اور آج صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملتے ہیں۔ یہ سب ملاقاتیں اسی سلسلے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخر محسن نقوی کے پاس ایسا کون سا پلان ہے کہ جس کا پارلیمنٹ کو نہیں پتا، جس کا مسلم لیگ (ن) کو نہیں پتا اور جو لوگ واقعی صوبے بنانا چاہتے ہیں وہ بھی اس حوالے سے کنفیوز ہیں۔
سینئر صحافی نے کہا کہ ”اگر آپ اس معاملے پر ایک کمیٹی بناتے تو کون سی جماعت حق میں ہے اور کون نہیں، سامنے آ جاتا اور اس پر بحث ہوتی۔ اگلے الیکشنز سے پہلے ایک نیا سیاسی نظام تشکیل پا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert