اسٹیبلشمنٹ ن لیگ سے ناراض! کیونکہ صوبوں کے معاملے پر ن لیگ کا ابھی تک کوئی بیانیہ سامنے نہیں آیا، عاصمہ شیرازی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اب اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بکس میں نہیں ہے، صوبوں کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ن لیگ سے ناراض ہے۔ عاصمہ شیرازی کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ن لیگ سے ناراض ہے کیونکہ صوبوں کے معاملے پر ن لیگ کا ابھی تک کوئی واضح بیانیہ سامنے نہیں آیا، پیپلزپارٹی صوبوں کے معاملے پر اپنا واضح مئوقف دے چکی ہے۔
دو معاملات کے اوپر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں سے ناراض ہے، پیپلزپارٹی نے اپنا فیصلہ دے دیا لیکن ن لیگ کا ابھی تک کوئی واضح مئوقف نہیں آیا۔
کیا ن لیگ اب اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بکس میں نہیں ہے؟
— Sanaullah Nagra🇵🇰 (@sana1nagra) November 14, 2026
اسی طرح خیبرپختونخواہ اور مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر جو بات کی جارہی ہے، اس پر بھی اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ کے درمیان تفریق اور اختلاف موجود ہے، ان دو معاملات پر ن لیگ بھی اب اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بکس میں نہیں ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن آمد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔— Prime Minister’s Office (@PakPMO) November 14, 2026
یاد رہے 12 اکتوبر کو وزداخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نوابشاہ میں صدر مملک آصف زرداری سے ملاقات کیلئے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت کرنے گئے ہیں۔
لیکن گزشتہ روز ترجمان ایوان صدر نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ترجمان ایوان صدر کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے لیکن صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ترجمان کی وضاحت۔
صدرِ مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں: ترجمان
ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے لیکن صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
۔۔۔— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 13, 2026
یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بارہ اکتوبر کو صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے امور پر گفتگو کی گئی ۔
نواب شاہ میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ریفرنڈم کرالیں، عوام کہیں تو صوبے بنالیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، تمام جماعتیں نہایت اہم ہیں،کوئی بھی فیصلہ اختلاف سے نہیں ہوگا۔
