ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سب سے زیادہ وصولی کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سب سے زیادہ پیسے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، لیوی کی مد میں بڑی رقم کی وصولی کا بوجھ عام اور متوسط طبقات برداشت کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کو دیکھا جائے تو اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ رواں سال پہلی سہ ماہی میں ہی عام عوام اور متوسط طبقات پیٹرولیم لیوی کے سب سے زیادہ بوجھ کی زد میں آگئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2026 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کئے گئے، جس میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 10 ارب 21 کروڑ روپے اضافی وصول کئے گئے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سب سے زیادہ وصولی کا انکشاف
https://t.co/HBVC0496rk— Sanaullah Nagra🇵🇰 (@sana1nagra) November 14, 2026
دوسری جانب اوگرا نے گزشتہ روز یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 360 روپے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
