لوگ تو کہہ رہے کہ آپ وزیراعلی بننے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، بہت لوگوں نے آپ کو یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔ ماریہ میمن کا سوال
میں نے اپنی زندگی کبھی ووٹ مانگا ہے تو وہ شہباز شریف کیلئے مانگا ہے، حمزہ شہباز یا پھر مریم نواز کیلئے مانگا ہے، میری قیادت میاں نواز شریف ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کبھی ووٹ مانگا ہے تو وہ شہباز شریف کیلئے مانگا ہے، حمزہ شہباز یا پھر مریم نواز کیلئے مانگا ہے، میری قیادت میاں نواز شریف صاحب ہیں، بیک بینچ پر بیٹھ کر بھی پارٹی کی خدمت کرنا اعزاز ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان نے کہا کہ میں نے تو اگر اپنی زندگی میں کبھی کوئی ووٹ مانگا ہے تو وہ یا تو مریم نواز کے لیے مانگا ہے یا تو شہباز شریف کے لیے مانگا ہے یا پھر حمزہ شہباز کے لیے مانگا ہے۔
میری قیادت میاں نواز شریف صاحب ہیں۔ اگر ان کا فیصلہ ہوگا کہ میں پیچھے بیک بینچ پر بیٹھ کر پارٹی کی خدمت کروں اور ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں تو میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہوگی۔
میں ان کے ٹکٹ پر منتخب ہوا ہوں، میں ان کے دھڑے کا آدمی ہوں اور اصول پسندی کے ساتھ سیاست کرنے والا شخص ہوں۔
لوگ تو یہ کہہ رہے ہے کہ آپ وزیراعلی بننے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہے اور بہت لوگوں نے آپ کو یقین دہانی کروا دی ہے۔ ماریہ میمن
میں نے تو کبھی اپنی زندگی میں ووٹ مانگا ہے تو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کیلئے مانگا ہے۔ ملک احمد خان
@Maria_Memon #PMLN https://t.co/gBJxi9sOQW— Ali Hassan (@AliJrnlst) November 14, 2026
نئے صوبے کے لیے وزیراعلی بننے کے حوالے سے اپنے متعلق گردش کرنے والی باتوں پر انہوں نے کہا کہ ”یہ سوال آپ ان لوگوں سے پوچھ سکتی ہیں جو میرا نام لے کر ایسی باتیں کر رہے ہیں۔
مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے یہ باتیں کی ہیں، وہ ہماری مخالف سیاست سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اصولی طور پر اس بات کے حق میں ہوں کہ اس وقت آپ کی جو سیاسی پوزیشن ہے، اسے ملک کو آگے لے جانے کے لیے ایسے اقدامات کرنے چاہییں جن کی بنیاد پر عام لوگوں کا بھلا ہو، اور مریم صاحبہ اسی سمت میں کام کر رہی ہیں۔
چوہدری سالک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میری سالک صاحب سے بھی بات ہوئی ہے اور مریم نواز صاحبہ کے قریبی لوگوں سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔ اگر سالک صاحب کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا تو انہیں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اور اگر ایسی کوئی بات تھی بھی تو انہیں وزیراعلیٰ صاحبہ یا وزیراعظم صاحب سے بات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ڈی سی سے متعلق بات حکومت کے نوٹس میں ہو اور انہوں نے کسی خواہش کا اظہار کیا ہو، جسے حکومت نے تسلیم نہ کیا ہو۔ میں نے تو انہیں یہی مشورہ دیا کہ اس معاملے پر مزید بات نہ کریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کرپشن کا خدشہ ہے تو انہیں پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن کے اقدامات دیکھنے چاہییں، جن کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔
پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت اور قومی اسمبلی کا معاملہ ہے۔ میرے علم میں ایسی کوئی مفاہمت یا مسودہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اور اگر کوئی ایسی ترمیم ہے تو اسے کھل کر سامنے لانا چاہیے۔
