فرانس: مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، 121 افراد گرفتار


فرانس(قدرت روزنامہ)فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی رپورٹ ہوئیں، جس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، مظاہروں کے دوران اب تک 121 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب شہر لیون میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے والی فرانسیسی ٹی وی چینل کی ٹیم کو بھی مظاہرین کے حملے کا سامنا کرنا پڑا، حملے کے دوران ایک صحافی زخمی ہوگیا، جبکہ مظاہرین نے ٹی وی ٹیم کا کیمرہ بھی توڑ دیا۔

WhatsApp
Get Alert