صدرمملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، معاشی استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر زور


لاہور(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر ملاقات ہوئی ہے۔
صدرمملکت اور وزیراعظم کے درمیان سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
ملاقات میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور مشاورت کے تسلسل پر بھی گفتگو کی۔

WhatsApp
Get Alert