پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ، رواں سال کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں رواں سال گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے آج سے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام شوگر ملز گنے کی خریداری کریں گی جبکہ شوگر ملز گنے کا ریٹ مارکیٹ فورسز میکنیزم کے تحت جاری کریں گی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert