شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔


واضح رہے کہ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاع دی اور کہا کہ امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔