ہمارے پاس سپر اسٹارز سے بھری ٹیم ہے، شاہد آفریدی

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مبارک ہو شاہین! یہ آپ اور پاکستان کے لیے ایک یادگار کارنامہ ہے۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ بے شک آپ لوگ تحسین کے مستحق ہیں، اب ہمارے پاس سپر اسٹارز سے بھری ٹیم ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’رضوان، بابر اور شاہین کو ایک بار پھر مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ’ سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس ایوارڈ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن نامزد تھے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔