عارف والا: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

عارف والا(قدرت روزنامہ)بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹی اور ماں بیٹی بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق عارف والا جبکہ 2 کا پاکپتن سے ہے۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
