لاہور: موٹرسائیکل سواروں کا راستہ نہ دینے پر گاڑی پر حملہ، کار سواروں پر تشدد


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ملتان روڈ پر سندر کے علاقے میں 4 موٹرسائیکل سواروں نے راستہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر حملہ کر دیا،گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
پولیس کے مطابق کار سوار پر تشدد کا واقعہ سندر کے علاقے درویش کوٹ میں پیش آیا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار کو روکا اور اینٹوں سےحملہ کر دیا،کار کی اسکرین توڑ دی، بونٹ پر بھی اینٹیں ماریں اور کارسواروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سندر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان افتخار اور محمد علی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بدمعاشی کلچر کسی صورت نہیں چلنے دیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert