ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ) والدین کی غفلت کمسن بیٹی کی جان لے گئی،تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں تیرگڑھ میں گھر میں والد کے پستول سے کھیلتی8سالہ بچی بھائی کے ہاتھوں پستول چل جانے کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی .
تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں تیرگڑھ میں 8سالہ صوفیہ نایاب ولد منظور حسین پٹھان گھر کے کمرہ میں اپنے بھائی سمیر منظور سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اس اثناء میں کمرے میں پڑے والد کے پستول سے کھیلتے ہوئے سمیر منظور کی غفلت سے اچانک پستول چل گئی جس سے گولی اس کی بہن صوفیہ نایاب کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، زخمی کمسن صوفیہ کو طبی امداد فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی .
. .