کوئٹہ، سوئی گیس کیس میں اہم پیش رفت، وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ دوبارہ سماعت کے لیے واپس بھجوا دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سوئی گیس سے متعلق اہم مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 جون 2024 کے اہم فیصلے سے متعلق کیس دوبارہ سماعت اور ازسرنو جائزے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے اس معاملے پر 30 روز کے اندر دوبارہ فیصلہ صادر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، جس کے بعد بلوچستان میں سوئی گیس سے متعلق اس اہم قانونی معاملے پر ایک مرتبہ پھر عدالتی کارروائی شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے یو این ایکے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے مورخہ 3 جون 2024 کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، جس پر وفاقی آئینی عدالت نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد کیس کو دوبارہ سماعت اور فیصلے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیا ہیذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے یہ معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران ملاخیل کے پاس دوبارہ جائزے اور فیصلے کے لیے ارسال کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کیس کا ازسرنو جائزہ لے کر 30 دن کے اندر فیصلہ صادر کیا جائے اس عدالتی پیش رفت کو بلوچستان میں سوئی گیس سے متعلق قانونی معاملے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کیس کا تعلق صوبے میں گیس سے متعلق ایک اہم عدالتی فیصلے سے ہے، جسے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلی عدالتی فورم پر چیلنج کیا تھا۔ اب وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں اس مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوگی اور متعلقہ قانونی و عدالتی پہلوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا عدالتی ہدایت کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کو مقررہ 30 روز کے اندر کیس پر دوبارہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس پیش رفت کے بعد اب تمام نظریں بلوچستان ہائی کورٹ کی آئندہ سماعت اور متوقع فیصلے پر مرکوز ہوگئی ہیں۔بلوچستان میں سوئی گیس کی اہمیت کے پیش نظر اس مقدمے کو عوامی اور قانونی حلقوں میں خاص توجہ حاصل ہے۔ صوبے کے عوام پہلے ہی گیس کی فراہمی، کم پریشر، غیر اعلانیہ بندش اور دیگر مسائل سے دوچار ہیں، ایسے میں سوئی گیس سے متعلق اہم مقدمے کی دوبارہ سماعت کو ایک اہم قانونی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تاہم اس مرحلے پر یہ واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کیس دوبارہ بلوچستان ہائی کورٹ کو بھجوائے جانے کا مطلب یہ ہے کہ معاملے پر ازسرنو سماعت اور فیصلہ ہونا ہے، جبکہ مقدمے کے حتمی قانونی نتائج کا انحصار بلوچستان ہائی کورٹ کے آئندہ فیصلے پر ہوگا۔
