بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تاخیر پر بحث، قائد حزب اختلاف محمد یونس عزیز زہری کا فوری تکمیل کا مطالبہ پانچ برس گزرنے کے باوجود قلات سے خضدار تک کام رکا ہوا ہے، پرانا روڈ بھی اکھاڑ دیا گیا ہے، وزیر میر سلیم کھوسو


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائدِ حزب اختلاف محمد یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ (این 25)کو دو رویہ بنانے کے منصوبے میں شدید تاخیر پر کڑے سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ آج سے پانچ برس قبل وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گورنر ہاس کوئٹہ میں اس اہم منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسے ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود قلات سے خضدار تک کا کام تاحال تعطل کا شکار ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے پرانے روڈ کو بھی اکھاڑ کر مسافروں کے لیے سفر عذاب بنا دیا ہے۔بحث کے دوران مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو نے وضاحت پیش کی کہ علاقائی حالات خراب ہونے کی وجہ سے منصوبے پر کام روکا گیا ہے۔اس پر قائدِ حزب اختلاف محمد یونس عزیز زہری نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ موجودہ سکیورٹی و دیگر حالات تو گزشتہ ایک سال سے خراب ہوئے ہیں، جب کہ یہ منصوبہ گزشتہ پانچ برسوں سے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان اور حالات کو درست کرنا بھی حکومت کی ہی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو اس تاخیر کی باقاعدہ یاد دہانی کروائی جائے تاکہ طویل عرصے سے اس عذاب کا شکار بننے والے عوام کو فوری نجات دلائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert