سونا خریدنے والوں کےلیے خوشخبری، قیمت اچانک ہزاروں روپے گرگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے نیچے آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 3,764 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180 روپے کم ہوکر 5 ہزار 48 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور یہ 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے تھی۔

WhatsApp
Get Alert