کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہے: عوامی نیشنل پارٹی

عوام بدامنی، معاشی تباہی، مسلح جتھوں اور وسائل کی لوٹ مار کیخلاف متحد ہیں، آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے: صوبائی بیان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ بھر میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری، سیاسی کارکنوں، وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی اور عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے بھرپور احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کی ناقص طرزِ حکمرانی، دہشت گردی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، مسلح جتھوں کی سرگرمیوں، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ، قبضہ گیری اور قومی وسائل کی مبینہ لوٹ مار کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حالات سے شدید نالاں ہیں اور اپنے بنیادی انسانی، آئینی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امن و امان، روزگار، کاروبار، تعلیم اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے عوام مسلسل عدم تحفظ اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ اے این پی نے آل پارٹیز کے قائدین، تاجر تنظیموں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی حقوق، امن اور جمہوری بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert