کترینہ کیف کی شادی کے بعد کام پر واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ جلد ہی اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں . بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں .


رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے . خیال رہے کہ اس سے پہلے تقریباً تمام فلمسازوں نے اپنی پروڈکشنز روک دی تھیں کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا .
تاہم، اب کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام فلموں کی عکس بندی جو کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر روکی گئی تھی اس مہینے کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے . واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں