تحریک انصاف نے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری ، اعظم سواتی ، خان محمد جمالی، امیر بخش بھٹو کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیاہے جبکہ اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عاطف خان ،ا یڈوکیٹ عطاللہ نائب صدر ہوں گے ۔ مرکزی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے جاری کیا ۔