بھارت کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کا نام سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) باربی ڈول کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ قراردیدی گئیں۔


حال ہی میں بھارت کی پسندیدہ اداکاراﺅں کے لئے کی فہرست کے لئے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ ووٹ اداکارہ کترینہ کیف کے نام پر ملے۔اس سروے میں دوسرے نمبر پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون رہی ہیں جنہیں 6.8 فیصد پسندیدگی کے ووٹ ملے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔


سروے کے مطابق کنگنا رناوت اور کرینہ کپور خان بالترتیب 4.9 فیصد اور 3.6 فیصد ووٹ کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔