نیب کی کاروائی، اہم شخصیات سونے کی اینٹوں،ڈالرز،درہم ،ریال سمیت گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی ،سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کر لیا گیااکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں ،اس دوران سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے ،برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا ،


‘نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی ،رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں،رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں ،


سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خزانہ تو کراچی کے نچلے محکمے کے نچلےاہلکاروں کے گھروں سے برآمد ہوا سوچیں جب سندھ ایکسائز ٹیکسیشن جسے مکیش کمار چاؤلہ 13 سال سے چلا رہا ہے جہاں ہفتہ وار رشوت جمع ہوتی ہے جب بورڈ آف ریوینیو اہلکاروں مختار کاروں بلڈنگ کنٹرول مافیا کے گھروں کو کھودا گیا تو کیسے خزانے برآمد ہوں گے