لاہور(قدرت روزنامہ) گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئے شروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم ناکام ہوگیا، شہریوں کو بغیر آگاہی کے شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی واقع ہوگئی . ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے پہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو ایک ارب سے زائد کانقصان ہوا .
رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر کروائیں . 12 جنوری سے شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف بارہ ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں . گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کیلئے
خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے . شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کیبعدٹرانسفر کرواسکتے ہیں . شہریوں کوسسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی واقع ہوئی .
. .