پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانیوالے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل سٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ ایونٹ کے لیے نیشنل سٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی۔

فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناء پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ سٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔