پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانیوالے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل سٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی . جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں .

ایونٹ کے لیے نیشنل سٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی .
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی .

فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی . خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . دریں اثناء پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ سٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے . واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں