شہزاد اکبر کی جگہ تعیناتی کے لیے 5 نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دامن کرپشن کے الزام سے پاک ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اب اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کرپشن میں ملوث ثابت کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی جگہ تعیناتی کا فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے،میری اطلاع کے مطابق پانچ لوگوں کا پینل پیش ہوا ہے،عمران خان کے مشیر بھی مشورے دے رہے ہیں ، ایک بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نیب سے وابستہ رہے۔
سابق ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کا نام بھی زیر غور ہے۔ہو سکتا ہے وہ سرفہرست ہوں، اظہر صدیق ایڈوکیٹ ، نعیم بخاری کا نام بھی چل رہا ہے۔ایف آئی اے کے حوالے سے ایک نام موجودہ سربراہ ہیں،واجد ضیاء ہیں، کئی نام ہیں، اب دیکھتے ہیں قرعہ فال کس کے نام نکلے گا۔

واضح رہے شہزاد اکبر عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی جس کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی۔جبکہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے بعد دو اور استعفے بھی تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

36 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago