ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہےوہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام ااباد میں صحت کارڈ اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا، صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے .

وزیراعطم کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت

کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو . دوسری جانب فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو امیکرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی . کورونا آیا تھا تو لگتا تھا کہ بہت بڑا بحران جنم لینے والا ہے لیکن اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان واحد آدمی تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں یومیہ اجرت کمانے والوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جس کی بدولت عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کورونا کے بعد معمولات زندگی کی طرف آنے والے ممالک میں سرفہرست ہے . انہوں نے کہا اس مرتبہ بھی ہم نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ اومیکرون کی صورتحال کے باوجود ملک میں کاروبار بند نہیں کیے جائیں گے اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، انشااللہ ہم کورونا کی اس لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے . فواد چوہدری نے ایس او پی پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل خصوصاً ویکسین لگوانا ضروری ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ویکسین کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں، جتنی ویکسینیشن ہو گی، کورونا کے کیسز اتنی ہی تیزی سے نیچے آتے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا ہوا اس میں بھی بہت فرق تھا، جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی ان پر ویکسین نہ لگوانے والوں کی نسبت بہت کم علامات ظاہر ہوئیں اس لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے . کورونا کے مریضوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہاسپٹلائزیشن کی شرح میں صرف ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا . پاکستان کے ہیلتھ سسٹم پر کوئی دبائو نہیں، فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی کورونا کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا . عالمی جریدے اکانومسٹ نے بھی کورونا کنٹرول کی حکومتی پالیسی کو سراہا .

. .

متعلقہ خبریں