پی ایس ایل 7، محمد عامر کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے . ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے .

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد عامر نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا . دوسری جانب آل رائونڈ عماد وسیم اور برطانوی آل رائونڈر جورڈن تھامپسن قرنطینہ میں ہونے کے باعث آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں