عوام حکمرانوں کے جھوٹوں کا حساب کئے بیٹھے ہیں ، انہیں کڑی سزا دی جائے گی ، حمزہ شہباز
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے ایک ایک جھوٹ کا حساب کئے ہوئے ہیں ، عوامی عدالت میں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔
حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی جماعت کرپشن کےخاتمےکاایجنڈالےکرآئی تھی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق کرپشن میں اضافہ ہوا،اب یہ کہتے ہیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کونہیں مانتا،ان کا اصل چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارےدورمیں بہت سےترقیاتی منصوبےلگائےگئے، نواز شریف سے حساب ماننگے والے ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے ، شہباز شریف نے بجلی کے اربوں روپے کے منصوبے لگائے ، ن لیگی دور میں موٹر ویز بنیں ، آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، کسان آج کھاد کی بوریوں کیلئے لائن میں لگے ہیں ۔