پی ایس ایل 7 کی تیاریاں مکمل، شائقین پارکنگ پوائنٹس سے سٹیڈیم تک کیسے پہنچیں گے؟ ایس ایس یو کمانڈوز بھی تیار

 کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے سٹیڈیم تک لایا جائے گا، کرکٹ شائقین کی رہنمائی کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یوکمانڈو زپارکنگ پوائنٹس سے انکلور رتک ان کی رہنمائی کریں گے، نیشنل سٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ، یونیورسٹی روڈنزدبیت المکرم مسجد اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے متصل چائنا گراؤنڈ وی آئی پیز کے لیے پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان بھر میں کسی بھی نامزد ایم اینڈ پی سٹور یاکرکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے میچ کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسی نیشن لازمی ہے، سٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔