اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کاجرم اس کی غربت ہے،سوئٹزرلینڈسےکوئی لندن جاکرفلیٹ نہیں خریدتا،وہاں کسی وزیراعلیٰ کے چپراسی کےاکاؤنٹ میں اربوں نہیں آجاتے نہ ہی ادھر کوئی قبضہ مافیا ہے .
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ملک قانون کی بالادستی کےبغیرترقی نہیں کرسکتا، کسی بھی معاشرے نے آج تک رول آف لاءکےبغیرترقی نہیں کی، انگریز نے جانے سے قبل جو نظام دیا تھا وہ نیچے جانا شروع ہو گیا ، پاکستان میں آہستہ آہستہ عدالتی نظام کمزورہوتاگیا ، پاکستان میں سرکاری تعلیمی نظام کمزوراورنجی تعلیمی نظام بہترہوا .
وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم اورانصاف فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ، ہم نے فوجداری قانون اورنظام انصاف میں اصلاحات کیلئےسب سےزیادہ زوردیا، اصلاحات کامقصدعام آدمی کوانصاف کی فراہمی ہے، لیگل سسٹم ٹھیک نہ ہونےسےقانون کی حکمرانی ممکن نہیں، تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری اس لیےنہیں کرتےکیونکہ یہاں رول آف لاءنہیں، جس دن تارکین وطن نےسرمایہ کاری شروع کی ہاتھ نہیں پھیلاناپڑیں گے .