پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹرز کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات ، شائقین کر کٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
محمد رضوان کی ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل نے دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنا نام بھی شامل کروالیا ہے۔پی ایس ایل میں دنیا بھر کے معروف کرکٹرز شرکت کرتے ہیں اور چھکے چوکوں کی برسات اور سنسنی خیز میچوں سے شائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹرز کون؟

کامران اکمل:

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کے پاس ہے، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے 69 میچز میں مجموعی طور پر 84 چھکے مارے ہیں۔

شین واٹسن:

آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔شین واٹسن نے پی ایس ایل میں 46 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 81 چھکے مارے۔

آصف علی:

اس فہرست میں تیسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ہے جنہوں نے 55 میچز میں 68 چھکے مارے ہیں۔آصف علی کے بعد شرجیل خان، شعیب ملک، فخر زمان ، محمد حفیظ کا بالترتیب چوتھا، پانچواں، چھٹا اور ساتواں نمبر ہے۔