بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر میں رعایت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی . تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام ملازمتوں پر دو سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا .

جس کے مطابق نوجوانوں کو پہلے دی گئی پانچ سال کی عمر کی رعایت اس کے علاوہ ہوگی . یہ دو سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئے شمار ہوگی .

محکمہ ریگولیشن نے عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . اس رعایت سے 7 سال تک زائد العمر نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہوگی . واضح رہے کہ دو سال کی رعایت کا فیصلہ کورونا کے باعث کیا گیا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں