سستی سواری موٹرسائیکل مزید مہنگی ، ہنڈا نے تمام موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
لاہور(قدرت روزنامہ) ہنڈا کمپنی نے ایک دفعہ پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 94 ہزار900 سے بڑھ کر 97ہزار900 ہوگئی ہے۔
سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ چار ہزار500 ہوگئی ہے۔ ہنڈا 125 کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار900 ہوگئی ہے۔ہونڈا پرائڈر کی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔