لڑکی خود اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑی ۔۔ جانیں اس لڑکی کے بارے میں جو ہاتھ میں اپنی شادی کا اشتہار لیے گھوم رہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنوارے کسی شخص کی شادی میں اگر تاخیر ہوجائے تو وہ ذہنی طور پر پریشان ہوجاتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی اس کی زندگی میں بھی کوئی ہمسفر آئے۔ گلابو نام کی کنواری لڑکی بھی اپنے کنوارے پن سے پریشان آکر اور اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ میں بڑا کاغذ لیے سڑکوں اور بازاروں میں لڑکے کی تلاش میں نکل گئی ہے۔ بڑے کاغذ پر ایک تحریر لکھی ہے جس پر لکھا ہے شدید کنواری ہوں، کوئی تو شادی کرلو ۔گلابو نامی لڑکی لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں لڑکے کی تلاش میں نکلی ہے۔

مذکورہ مارکیٹ میں لوگ شادی کی شاپنگ میں مصروف تھے لیکن وہیں بازار کی سیڑھیوں پر اداس گلابو ہاتھوں میں کاغذ کا ٹکڑا لیے بیٹھی ہوتی ہیں۔ دراصل گلابو اِحْتِجاجاً وہاں بیٹھی ہیں۔ وہ ایک انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ میری عمر بڑی ہوگئی لیکن مجھے کوئی 18 سال کا لڑکا نہیں مل رہا۔ وہ ایک انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ میری عمر بڑی ہوگئی لیکن مجھے کوئی اٹھارہ سال کا لڑکا نہیں مل رہا۔ لڑکی انٹرویو میں بتاتی ہے کہ میری چالیس سال عمر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر کے لڑکے کے پاس کچھ نہیں ہوگا تو کیا ہوا مل کر کچھ اپنا کاروبار کرلیں گے کسی طرح گزارا ہوجائے گا۔ کنواری لڑکی نے مزید کیا کہا دیکھئے یہ ویڈیو۔