(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی بل ایک کالا قانون ہے .
خرم شیر زمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے بلدیاتی بل پر مل بیٹھ کر ترمیم کی جاسکتی ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے بلدیاتی قانون بھی متفقہ طور پر منظور ہو، یہ معاملہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ سندھ بھر کی بہتری کے لیے ہے .
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ایم کیو ایم کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں .
واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی .
مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک عہدیدار جاں بحق بھی ہوا تھا .
. .