یمنیٰ زیدی کو مردوں کی کونسی صفات زیادہ متاثر کرتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی جو کہ اپنے مختلف کرداروں اور اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ان کے مزاج اور انداز کی وجہ سے انڈسٹری میں بہت پسند کیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے اپنے بے شمار کامیاب پراجیٹس کی وجہ سے بہت نام بھی کمایا ہے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے مردوں میں متاثر کرنے والی صفات کے متعلق سوال کیا گیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایا ہے کہ انہیں مردوں کی آواز اور جوتے بہت متاثر کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا ہے کہ مردوں کی جن چیزوں سے متاثر ہوتی ہیں اس کی فہرست میں آنکھیں اور ناخن بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ چیزیں خریدتے وقت کبھی قیمت نہیں پوچھتی ہیں خاص طور پر جب وہ کسی کے لئے تحفہ لے رہیں ہوں تب تو بلکل بھی ایسا نہیں کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے زیادہ پیسے شاپنگ، کپڑوں اور گھر کی چیزیں خریدنے میں خرچ کرتی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے فیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں فیشن میں فٹنگ والے کپڑے بہت برے لگتے ہیں جو کہ آج کل فیشن میں ہیں۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری آواز اچھی ہوتی تو میں گانا گاتی نا کہ اداکاری کی طرف آتی۔