بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش
لاہور(قدرت روزنامہ) بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی اسٹار آل راؤنڈرعبدالرزاق سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے جس کے بعد انہوں نے جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں جبکہ انہوں نے بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 343 میچز کھیلے ہیں۔
عبدالرزاق نے اپنے 17 سال کیریئر میں 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔
قومی آل راؤنڈر کا بولنگ کیریئر بھی کافی متاثر کن رہا تھا جبکہ انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ علاوہ ازیں عبدالرزاق نے 610 ڈومسٹک میچز بھی کھیلے۔عبدالرزاق نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے 14 ہزار 800 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے 875 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔