مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شوکت خانم کے ڈونرز کو تحریک انصاف کے ڈونر ظاہر کرنےکا انکشاف ہوا ہے جو کہ خوفناک بات ہے ، عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے جرم کا ارتکاب کیا ۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت اور لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے ، 8 والیمز اس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ ان میں خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈز میں تبدیل کرنے کے ثبوت ہیں ۔ عمران صاحب کی منی لانڈرنگ ، غیر قانونی سرمایہ کی تفصیل اور کرپشن کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کے حکم ہیں کہ سٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے ۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

4 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

18 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

41 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

58 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago