انوشکا کا پریانکا، نِک کو ’بے خواب‘ راتوں میں خوش آمدید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں والدین بننے والی بالی ووڈ جوڑی کو مزاحیہ انداز میں مبارکباد دی ہے۔انوشکا نے پریانکا اور نکِ جونس کے لیے ایک پیغام اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔
اپنے پیغام میں انوشکا نے پریانکا اور نِک کو والدین بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’بے خواب راتوں اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشیوں بھرے دنوں میں خوش آمدید۔‘


بالی ووڈ اداکارہ نے نومولود کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔پریانکا اور نک نے حال ہی میں بچے کی پیدائش کے حوالے سے اعلان کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی تھی کہ ہم اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔