واٹس ایپ کا صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میسجینگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک اور زبردست فیچر پر کام کررہی ہے جسے جلد ہی گوگل بی ٹا پروگرام کے ورژن 2.22.4.4 کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہوگا؟
واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں، نئے فیچرز اور ٹولز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ کے لیے ’میڈیا پکر‘ کو از سر نو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہی ہے۔یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے مستقبل میں دی جانے والی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ واٹس ایپ بی ٹا صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
اس نئے فیچر کی بدولت استعمال کنندگان واٹس ایپ کیمرے سے تصویر لینے کے بعد فون میں موجود دیگر میڈیا( تصاویر، ویڈیو) کو بھی اٹیچ کرکے بھیجنے کے اہل ہوسکیں گے۔ذیل میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب واٹس ایپ میں دو نئی ٹیپ ’Recents‘ اور ’گیلری‘ ظاہر ہوں گی جن کی مدد سے صارفین میڈیا تلاش کر کے اسے دوستوں اور اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر شیئر کرسکتے ہیں۔
Recensts کی ٹیب میں صارف کی گیلری میں موجو د تمام حالیہ تصاویر، ویڈیوز، GIFs ظاہر ہوں گی، جب کہ گیلری کی ٹیب میں دیگر تمام تصاویر، ویڈیوز اور GIFs دکھائی دیں گی۔چیٹ میں عمومی طریقے سے میڈیا کو شیئر کرتے وقت یہ فیچردستیاب نہیں ہوگا، تاہم ایپ میں موجود کیمرے سے تصاویر لینے پر یہ دکھائی دے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

35 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

40 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

51 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

53 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago