واٹس ایپ کا صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میسجینگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک اور زبردست فیچر پر کام کررہی ہے جسے جلد ہی گوگل بی ٹا پروگرام کے ورژن 2.22.4.4 کے ذریعے جاری کیا جائے گا .
اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہوگا؟
واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں، نئے فیچرز اور ٹولز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ کے لیے ’میڈیا پکر‘ کو از سر نو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہی ہے .

یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے مستقبل میں دی جانے والی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ واٹس ایپ بی ٹا صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا .
اس نئے فیچر کی بدولت استعمال کنندگان واٹس ایپ کیمرے سے تصویر لینے کے بعد فون میں موجود دیگر میڈیا( تصاویر، ویڈیو) کو بھی اٹیچ کرکے بھیجنے کے اہل ہوسکیں گے . ذیل میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب واٹس ایپ میں دو نئی ٹیپ ’Recents‘ اور ’گیلری‘ ظاہر ہوں گی جن کی مدد سے صارفین میڈیا تلاش کر کے اسے دوستوں اور اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر شیئر کرسکتے ہیں .
Recensts کی ٹیب میں صارف کی گیلری میں موجو د تمام حالیہ تصاویر، ویڈیوز، GIFs ظاہر ہوں گی، جب کہ گیلری کی ٹیب میں دیگر تمام تصاویر، ویڈیوز اور GIFs دکھائی دیں گی . چیٹ میں عمومی طریقے سے میڈیا کو شیئر کرتے وقت یہ فیچردستیاب نہیں ہوگا، تاہم ایپ میں موجود کیمرے سے تصاویر لینے پر یہ دکھائی دے گا .

. .

متعلقہ خبریں