امریکا کا واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔
امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے عرب میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اورنیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔
طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکا سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

Recent Posts

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

7 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

20 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

35 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

47 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

54 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

1 hour ago