امریکی بحریہ کے جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی بحریہ کے جہازوں WHIRLWIND (PC-11) اور SQUALL(PC-7) نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلی حکام اور امریکی سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا .

دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا، دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا، مشقوں میں بحری جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپ کے دستوں نے شرکت کی، ترجمان پاک بحریہ کے کا کہنا ہے کہ ا مریکی بحری جہازوں کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا

.

.

متعلقہ خبریں