” ان صاحب کو کوئی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے ، اس شخص کو ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ” مریم نواز کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیے . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ان صاحب کو کوئی صلی اللّہ علیہ وسلم کہنا سکھا دےجس شخص کے ہاتھ ایل این جی سکینڈل،چینی سکینڈل، آٹا سکینڈل، ادویات سکینڈل اور فارن فنڈنگ کیس میں گھپلوں سے رنگے ہوں، جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ آئے عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ جیسی پاک مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے .

قبل

ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے . اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے . مریم نواز نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں . رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان جرائم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی .
ان صاحب کو کوئی صلی اللّہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے . جس شخص کے ہاتھ LNG سکینڈل،چینی سکیینڈل، آٹا سکینڈل، ادویات سکینڈل اور فارن فنڈنگ کیس میں گھپلوں سے رنگے ہوں، جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ آئے عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ جیسی پاک مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے

. .

متعلقہ خبریں