” ان صاحب کو کوئی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے ، اس شخص کو ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ” مریم نواز کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ان صاحب کو کوئی صلی اللّہ علیہ وسلم کہنا سکھا دےجس شخص کے ہاتھ ایل این جی سکینڈل،چینی سکینڈل، آٹا سکینڈل، ادویات سکینڈل اور فارن فنڈنگ کیس میں گھپلوں سے رنگے ہوں، جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ آئے عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ جیسی پاک مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ قبل

ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان جرائم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
ان صاحب کو کوئی صلی اللّہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے۔ جس شخص کے ہاتھ LNG سکینڈل،چینی سکیینڈل، آٹا سکینڈل، ادویات سکینڈل اور فارن فنڈنگ کیس میں گھپلوں سے رنگے ہوں، جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ آئے عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ جیسی پاک مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago